نیو ٹیک 50ہزار نوجوانوں کو دس مختلف تکنیکی شعبوں میں تربیت دے گی

ہفتہ 30 جنوری 2016 14:29

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جنوری۔2016ء) نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیو ٹیک) وزیر اعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ملک بھر کے 50ہزار نوجوانوں کو دس مختلف تکنیکی شعبوں میں تربیت دے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں جاری تفصیلات کے مطابق اس تربیت سے ان نوجوانوں کو اندرون و بیرون ملک روز گار کے حصول میں مدد ملے گی ۔اسی طرح مستحق اور خواہشمند نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے بلا سود قرضے بھی فراہم کئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :