لیجنڈا غزل گلوکار استاد غلام علی خان اور لیجنڈا طبلہ نواز طافو علی خان نے بھی ”ہم انسان“ کے نام سے این جی او بنانے کیلئے کام شروع کردیا

ہفتہ 30 جنوری 2016 14:49

لیجنڈا غزل گلوکار استاد غلام علی خان اور لیجنڈا طبلہ نواز طافو علی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) لیجنڈا غزل گلوکار استاد غلام علی خان اور لیجنڈا طبلہ نواز طافو علی خان نے بھی ”ہم انسان“ کے نام سے این جی او بنانے کیلئے کام شروع کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہم انسان این جی او کے حوالہ سے گلوکار غلام علی خان،طبلہ نواز، طافو علی خان، گلوکار طارق طافو اور گلوکار عامر غلام علی خان کے درمیان میٹنگ ہوئی جس میں اس بات کو یقین بنایا گیا پاکستان کی بھرتی ہوئی آبادی میں سب سے بڑے تین مسئلہ ہیں جس میں صحت، تعلیم اور لوگوں کی خدمت ہیں۔

گلوکار غلام علی خان نے بتایا کہ ہمارا این جی او بنانے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا اور ان کے ساتھ پیش آنے والے مسئلہ کو حل کرنا ہے جب کے طبلہ نواز طافو خان نے بتایا کہ ہمار ے ملک میں تعلیم کی کمی اور صحت پر توجہ بہت کم دی جارہی ہیں اس لیے استاد غلام علی خان اور میں نے اس این جی او بنانے کا سوچا ہیں جبکہ میٹنگ کے اختتام پر سانحہ چارسدہ پاجاخان یونیورسٹی میں خودکشی حملہ میں شہید ہونے والے افراد کیلئے دعا بھی کی گئیں۔