یہ سال فلم انڈسٹری کا سال ہوگا،معروف گلوکارہ ، اداکارہ عینی طاہرہ

ہفتہ 30 جنوری 2016 14:52

یہ سال فلم انڈسٹری کا سال ہوگا،معروف گلوکارہ ، اداکارہ عینی طاہرہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) معروف گلوکارہ ، اداکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ یہ سال فلم انڈسٹری کا سال ہوگا۔ ایک ملاقات کے دوران گلوکارہ، اداکارہ عینی طاہر ہ نے بتایا کہ رواں سال میں فلم انڈسٹری کو بتا ہوا دیکھ رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پرانی اور نئی فلم انڈسٹری میں کوئی بڑا فرق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ جس طرح کراچی میں شوبز انڈسٹری کام کررہ ہیں تو ان تمام لوگوں کو چاہیے کہ مل کر کام کریں تاکہ کراچی اور لاہور انڈسٹری پہلے کی طرح دنیا میں اپنا کویا ہوا مقام حاصل کرسکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میری نئی فلم ”ٹرسٹ ان لو“ آخری مراحل پر ہے اور ہدایتکار نوید رضااس میں خود بطورمیرے ساتھ ہیرو کا رول کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس فلم کو سینما گھروں میں لگادیا جائے گا۔