سانحہ کارساز کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل، 8 فروری سے کیس کی سماعت ہوگی

ہفتہ 30 جنوری 2016 14:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سانحہ کارساز کیس کی سماعت کیلئے اپنی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دیدیا جو 8 فروری سے کیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ کارساز بم دھماکوں کے کیس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں چیف جسٹس انور ظہر جمالی، جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس مشیر عالم ، جسٹس منظور احمد ملک شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کا لارجر بنچ 8 فروری سے کیس کی سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی کے موقع پر 18 اکتوبر 2007 کو کراچی میں کارساز کے مقام پر بم دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں متعدد لوگ جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :