وزارت انڈسٹری اینڈ پروڈکشن کے18 منصوبوں کیلئے79 کروڑ کی رقم جاری کر دی گئی

ہفتہ 30 جنوری 2016 15:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) وزارت ترقی و منصوبہ بند ی نے رواں مالی سال 2015-16کے ابتدائی 6ماہ میں وزارت انڈسڑی اینڈ پروڈکیشن کے 18منصوبوں کے لیے 79کروڑروپے سے زائد رقم جاری کر دی منصوبوں میں جمیزاینڈ جیولر ی ڈولپمنٹ کمپنی،بوستان میں انڈسڑیل یونٹ قائم کرنے سمیت دیگر 18منصوبے شامل ہیں وزارت ترقی و منصوبہ بند ی کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق وزارت انڈسڑی اینڈ پروڈکیشن کے 18منصوبوں کے لیے 79کروڑروپے سے زائد رقم جاری کر دی منصوبوں میں زاینڈ جیولر ی ڈولپمنٹ کمپنی،بوستان میں انڈسڑیل یونٹ ، مظفرآباد میں جمیز اینڈ جیولری ٹرینگ سنٹر کی تعمیر ،حیدرآباد انجیرنگ سپورٹ سینٹر،فونڈری سروس سیکٹر لاہور، پشاور لائٹ انجیرنگ سینٹر سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں ۔