لاہور : اسٹیٹ بنک نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بنک کا جنوری اور فروری کے لیے شرح سود چھ فیصد مستحکم کرنے کا فیصلہ ۔گورنر اسٹیٹ بنک اشرف وتھرا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جنوری 2016 15:45

لاہور : اسٹیٹ بنک نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) : اسٹیٹ بنک نے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلانکر دیا ہے ۔ گورنراسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بنک نے بنیادی شرح سود چھ فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیٹ بنک کی تاریخ کی پہلی خودمختار مانیٹری پالیسی کمیٹی کا یہ پہلا فیصلہ ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت جنوری اور فروری کے لیے شرح سود مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اشرف وتھرا کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ۔رواں برس مہنگائی کی شرح چار فیصد تک متوقع ہے۔ اشرف وتھرا نے کہا کہ مانیٹری پالیسی میں نرمی کی وجہ سے قرضوں کی لاگت میں کمی آئی۔گذشتہ سال کے مقابلے میں صنعتی پیداوار کی شرح 3.2سے بڑھ کر 4.2ہو گئی ہے۔ خام تیل کی عالمی قیمتوں میںکمی سے ادائیگیوں کا توازن بہتر کرنے میں مدد ملی۔

متعلقہ عنوان :