امریکی صدر اوبامہ کی دعوت پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری آج امریکہ روانہ ہوں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جنوری 2016 15:55

امریکی صدر اوبامہ کی دعوت پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) : امریکی صدر بارک اوبامہ کی دعوت پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری امریکہ روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری بذریعہ دبئی واشنگٹن پہنچیں گے جہاں وہ امریکی صدر کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دئے گئے ناشتے میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ان کے ہمراہ شیری رحمان اور بختاور بھٹو زرداری بھی ہوں گی۔