کیوبا اور پاکستان کو اعلٰی تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،کیوباسفیر
ہفتہ 30 جنوری 2016 16:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان میں کیوبا کے سفیر جبرائیل ٹائل کیپوتی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کیوبا کے درمیان اعلٰی تعلیم کے میدان میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کے طلباء اس اقدام کے ثمرات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے یہ بات ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے دورہ کے دوران کہی جہاں انہوں نے ایچ ای سی کے چئیرمین ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی۔
کیوبن سفیر عہد ہ سنبھالنے کے بعد ایچ ای سی کا پہلا دورہ ہے جسکے دوران انہوں نے اعلٰی تعلیمی میدان میں دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کیوبا اعلٰی تعلیم کے میدان میں تعاون سے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خود کو تیار کریں گے۔(جاری ہے)
سفیر نے کیوبا کی تعلیم کے شعبے میں خصوصی دلچسپی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ ان کے ہاں ۲۹۰ سال قدیم یونیورسٹی کی صورت میں ایک فقید المثال ادارہ موجود ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہاعلٰی تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کی راہیں ہموار ہوں گی۔ انہوں نے ایچ ای سی کے چئیرمین کو فروری میں ہونے والے عالمی اعلٰی تعلیمی کانگریس میں شرکت کی بھی دعوت دی جسکو چئیرمین نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیان مثبت رجحانات کی عکاس ہوتی ہیں۔ ایچ ای سی چئیرمین نے سفیر کو پاکستان اور ایچ ای سی آمد پر خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ۲۰۰۵ کے تباہ کن زلزلے میں کیوبا کی فیاضانہ امداد کو سراہا اور بتایا کہ کیوبا سے فارغ ہونے والے میڈیکل کے طلباء سر کاری اور نجی شعبے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مہمان سفیر کو آگاہ کیا کہ پاکستان جلد کیوبا کو انجینرنگ کے شعبے میں 100 سکالرشپس دے گا۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.