جسٹس افتخار چودھری کی بلٹ پروف گاڑی سے متعلق درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر ‘ سماعت چار فروری کو ہوگی

ہفتہ 30 جنوری 2016 16:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی بلٹ پروف گاڑی سے متعلق درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی ۔سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی بلٹ پروف گاڑی سے متعلق درخواست توفیق آصف اور شیخ احسن الدین نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی کہ بلٹ پروف گاڑی کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ فل بینچ تشکیل دے یا عدالت اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر کے انٹر کورٹ اپیل واپس سپریم کورٹ میں بھیجے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سیکیورٹی خدشات پر سابق چیف جسٹس کو بلٹ پروف گاڑی دینے کی درخواست منظور کی تھی۔وفاق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے جس کی سماعت 4 فروری کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :