مینجمنٹ عمر اکمل کے رویئے سے نالاں

کامران اکمل کو ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات روشن، شاہد آفریدی بھی رضا مند سابق وکٹ کیپر بلے باز نے ڈومیسٹک میں اپنی ٹٰیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ، ایونٹ کے ٹاپ سکورر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا

ہفتہ 30 جنوری 2016 17:02

مینجمنٹ عمر اکمل کے رویئے سے نالاں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) قومی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کی قومی ون ڈے کپ میں شاندار پرفارمنس کی وجہ سے انہیں عمر اکمل کی جگہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 میں شامل کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے بھی ان کی حمایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کی ستارے نیشنل ون ڈے کپ میں شاندار پرفارمنس کے بعد عروج پر پہنچ گئے۔

وہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں نہ صرف ٹاپ سکورر رہے بلکہ نیشنل بینک کو ایونٹ کے فائنل کا ٹکٹ دلوانے میں اہم کردار نبھایا۔ ذرائع کیمطاق وکٹ کیپڑ بیٹسمین کی حمایت ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی نے بھی کر دی ہے۔ کھلاڑی کو ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 کیلئے چھوٹے بھائی عمر اکمل کی جگہ شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے آخری ٹی ٹونٹی 2014 اور آخری ون ڈے 2013 میں کھیلا تھا۔ ۔