اے ایف سی انڈر23فٹبال میچ عراق نے قطر کو 2-1سے ہرادیا

1992ء کے بعد سے پہلی مرتبہ اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام

ہفتہ 30 جنوری 2016 17:13

اے ایف سی انڈر23فٹبال میچ عراق نے قطر کو 2-1سے ہرادیا

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) قطر1992ء کے بعد سے پہلی مرتبہ اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا ہے،دوحہ میں عراق سے 2-1کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اے ایف سی انڈر23فٹبال میچ،جس میں یہ فیصلہ ہونا تھا کہ ریکو کیلئے کونسی ٹیم جائے گی،میں قطر کو اچانک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

عراق نے اضافی وقت میں میچ جیتا،86ویں منٹ میں محمد عبدالرحیم کی طرف سے ہیڈگول کرکے مقابلہ برابر کرنے کے بعد میچ میں صرف 30منٹ کا اضافی وقت دیا گیا،متبادل احمد حسین نے 109ویں منٹ میں ایک اور ہیڈگول کرکے فتح سمیٹی۔

میزبان قطر نے 27ویں منٹ میں احمد اعلیٰ کے گول کی بدولت سبقت حاصل کی تھی۔نتیجہ قطر کیلئے بیحد مایوسی کا سبب بنا ہے،جو کہ 2022ء میں عالمی کپ کی میزبانی سے قبل قومی ٹیم کو عالمی مرحلے میں کھیلتے ہوئے دیکھنے کیلئے بے تاب تھے۔عراق نے آخری مرتبہ2004ء میں اولمپکس میں حصہ لیا تھا جہاں وہ چوتھے نمبر پر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :