وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس ٗ توانائی کے شعبہ کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

ہفتہ 30 جنوری 2016 17:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں ملک میں جاری توانائی کے شعبہ کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف ، پٹرولیم و قدرتی وسائل کے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت وزارت خزانہ ، وزارت پانی و بجلی ، پی این آر ، پی پی آئی بی ، نیپرا اور اینڈ ٹی ڈی سی کے حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ملک میں جاری توانائی کے منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔