پاکستان میں ابھی تک ذیکا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ٗوائرس کی بیماری پھیلنے کا بھی کوئی خطرہ نہیں ٗوزارت صحت
امریکہ میں ذیکا وائرس کے کیسز رونما ہونے کے بعد عالمی ادارہ صحت کے ساتھ رابطہ میں ہے اور تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ٗترجمان
ہفتہ 30 جنوری 2016 20:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک ذیکا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ٗوائرس کی بیماری پھیلنے کا بھی کوئی خطرہ نہیں، تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ہفتہ کو وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن لاطینی امریکہ میں ذیکا وائرس کے کیسز رونما ہونے کے بعد عالمی ادارہ صحت کے ساتھ رابطہ میں ہے اور تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور پاکستانی حکام عالمی سطح پر ذیکا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں، عوام الناس میں غیر ضروری خوف و ہراس اور غلط فہمیوں سے بچنے کیلئے دستیاب معلومات عوام کو فراہم کی جا رہی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ذیکا اور ڈینگی وائرس میں قریبی مماثلت کے باعث دونوں سے بچاؤ کیلئے اقدامات تقریباً ایک جیسے ہیں اور ڈینگی پر قابو پانے والا موثر اقدام ذیکا وائرس پر قابو پانے میں بھی موثر ہے۔(جاری ہے)
ترجمان وزارت قومی صحت نے بتایا کہ پاکستان میں ابھی تک ذیکا وائرس کا کوئی کیس رونما نہیں ہوا جبکہ اس وائرس کی بیماری پھیلنے کا بھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ذیکا وائرس سے حاملہ خاتون بھی اسی طرح متاثر ہوتی ہے جس طرح کہ دوسری آبادی متاثر ہوتی ہے جبکہ ماں سے بچوں کو حمل کے دوران یا ڈیلیوری کے وقت ذیکا وائرس کی منتقلی ثابت نہیں ہو سکی۔ وزارت صحت کے ماہرین کے مطابق ذیکا بخار مچھر سے پھیلنے والے ذیکا نامی وائرس سے ہوتا ہے اور اس کی علامات درمیانے درجہ کے بخار، جلد پر شرح دانوں، سردرد، پٹھوں اور جوڑوں کے درد، تھکاوٹ، سرخ آنکھوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں، ذیکا وائرس ڈینگی وائرس پھیلانے والے اسی چھر یعنی ایڈس ایچیپٹی سے پھیلتا ہے، ذیکا وائرس کا نام یوگنڈا کے جنگلات والے علاقہ ذیکا سے منسوب ہے جہاں پر یہ وائرس 1947ء میں پہلی مرتبہ منظر عام پر آیا تھا۔ وزارت قومی صحت بین الاقوامی صحت کے ضوابط کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری کے مطابق اس بیماری کے حوالہ سے بھرپور احتیاطی تدابیر ضروری تیاریاں کر رہی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت اور وزارت قومی صحت نے اس بیماری کے حوالہ سے ابھی تک بین الاقوامی سفر بارے کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.