کیوبا کی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلیمی رشتوں کو مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہے ٗ گبرئیل ٹائیل

دونوں ممالک ہائر ایجوکیشن سیکٹر کے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کی غرض سے تعاون جاری رکھیں گے ٗکیوبا کے سفیر کی گفتگو

ہفتہ 30 جنوری 2016 20:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان میں کیوبا کے سفیر گبرئیل ٹائیل نے کہا ہے کہ کیوبا کی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلیمی رشتوں کو مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہے، دونوں ممالک ہائر ایجوکیشن سیکٹر کے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کی غرض سے تعاون جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار سے کمیشن سیکریٹریٹ میں ملاقات کے دوران کیا۔

گبرئیل ٹائیل نے کہا کہ کیوبا کی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلیمی رشتوں کو مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر کے عوام کو اقتصادی اور سماجی خوشحالی سے ہمکنار کر سکتے ہیں۔ کیوبا کے سفیر نے اپنے ملک کی تعلیمی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہوانا کی یونیورسٹی 290 سالہ قدیم قومی ورثہ ہے۔ انہوں نے چیئرمین ایچ ای سی کو اگلے ماہ کیوبا میں ہونے والی عالمی ہائر ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ کیوبا میں میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے والے 354 طلبہ نے پی ایم ڈی سی کے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :