وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف مختلف کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

ہفتہ 30 جنوری 2016 20:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف مختلف کا رروائیوں کے دوران06ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ اسلحہ معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفا قی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت ملزم محمد یو نس کو گرفتار کرکے ا س سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے کا ر چوری کی واردات میں ملو ث ملزم عمر ان کو گرفتار کر لیا ۔تھا نہ کورال پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان جا وید اور صابر حسین کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

جبکہ پیشہ ور بھکا ر یو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران دو پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :