اسلام آباد،پولیس کا انڈسٹریل ایریا ،فیض آباداور اقبال ٹاون میں سرچ آپریشن،66 مشتبہ افراد گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 5 موٹر سائیکل اورکار برآمد،تفتیش جاری

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) ایس پی محمد عامر نیازی کی زیر نگرانی اسلام آباد کے علاقہ فیض آباد،شہزاد ٹاؤن میں سرچ آپریشن،آپریشن کے دوران 66مشتبہ افراد گرفتار جبکہ پانچ موٹر سائیکل اور ایک کا ربھی برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا ،فیض آباداور شہزادٹاؤن تھانے کی حدود اقبال ٹاؤن میں سرچ آپریشن کیاگیا، آپریشن ایس پی محمدعامر نیازی کی زیر نگرانی میں کیا گیا۔

آپریشن کے دوران 66مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ پانچ موٹر سائیکل اور ایک کار کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔ آپریشن میں پولیس کے کمانڈوز، لیڈیز کمانڈوز، ریسکیو ون فائیواور تھانے کے عملے نے حصہ لیا،گرفتار اشخاص کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :