ناموس رسالتؐ کا تحفظ ہر مسلمان کااہم فریضہ ہے ،ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی

ہفتہ 30 جنوری 2016 21:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مرکز ی جامع مسجد گلزار مدینہ بنی گالہ گرین اسلام آباد میں پانچویں سالانہ شان رسولؐ ؐکانفرنس ،مفتی محمد رضا ء الاسلام جلالی خطیب جامع مسجد ھذاٰ کی زیر سرپرستی و اسلام آباد علما ء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبا ل جلالی کی زیر صدارت منعقد ہوئی اورانجمن جلالیہ رضویہ ضلع اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر محمد اسلم جلالی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

جس میں خصوصی خطاب تحریک صراط مستقیم پاکستان کے رہنما مفتی وقار احمد مدنی نے کیا جبکہ خصوصی نعت محترم جناب جمال نواز قادری نے پیش کی ،ڈاکٹر محمد ظفرا قبال جلالی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناموس رسالت ؐ کا تحفظ ہر مسلمان کا فریضہ ہے،نامو س رسالتؐ کے لیے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے ،غازی ممتاز حسین قادری امت مسلمہ کے ہیروہیں ،قرآن وسنت کی روشنی میں بے گناہ ہیں،انہیں فی الفور رہا کیا جائے،رسول ؐکی شان میں گستاخی کرنے والے دنیا وآخرت دونوں میں ذلیل وخوار ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں مولانا ایاز قریشی،حافظ محمد یوسف جلالی ،مفتی عبدالحمید رضوی،مولانا اشفاق احمد صابری ،قاری خالد محمود جلالی،مفتی ذیشان رضوی،مفتی عادل شہزاد جلالی،مفتی رخسار احمد جلالی ،مولانا رفاقت علی جلالی ،حافظ فیضان الیاس جلالی سمیت دیگر نے بھر پور شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :