وزیر خزانہ نے ٹیکس نادہندگان کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس 0.6 کی بجائے 0.3 فیصدکرنے کی منظوری دیدی
انکم ٹیکس ریٹرن کیلئے آخری تاریخ 29فروری مقرر
ہفتہ 30 جنوری 2016 21:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ٹیکس نادہندگان کیلئے 29فروری 2016 تک بنکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس 0.6 سے ترمیم کر کے 0.3 فیصد کرنے کی منظوری دے دی، انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2016 کے تحت تاجروں کے لئے بھی ٹیکس جمع کرنے کی تاریخ 29فروری 2016مقرر کر دی۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بحیثیت چیئرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) ٹیکس نادہندگان کیلئے 29فروری 2016 تک بنکنگ ٹرانزیکشن میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6فیصد میں ترمیم کر کے 0.3فیصد کرنے کی منظوری دی۔
واضح رہے کہ انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2016ء کے تحت وفاقی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ 0.6فیصد ریٹ میں ای سی سی کی سفارشات کے تحت ترمیم کر سکتی ہے۔ وزیر خزانہ نے بھی انفرادی یا مجموعی طور پر لوگوں کیلئے ٹیکس جمع کرانے کیلئے 29فروری تک توسیع دینے کی منظوری دی، انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2016ء کے تحت تاجروں کیلئے ٹیکس جمع کرنے کی تاریخ بھی 29فروری 2016ء مقرر کر دی۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کیلئے کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.