نجی اسکولز مالکان کا پنجاب میں یکم فروری سے اسکول نہ کھولنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 جنوری 2016 21:50

نجی اسکولز مالکان کا پنجاب میں یکم فروری سے اسکول نہ کھولنے کا اعلان

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) نجی اسکولز مالکان نے پنجاب میں یکم فروری سے اسکول نہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نجی اسکول مالکان نے یکم فروری سے تعلیمی اداروں کو کھولنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مالکان نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں سیکورٹی خدشات ہیں جس کے باعث وہ یکم فروری سے تعلیمی اداروں کو نہیں کھولنا چاہتے۔ تاہم اس حوالے سے وزیر تعلیم رانا مشہود کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم فروری سے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے ہر صورت کھولے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :