ماسٹرز چیمپیئن لیگ: جادوگر سپنر مرلی دھرن نے جیمنائی عریبینز کو دوسری کامیابی دلا دی

راڈ ہوج نے 65اور سنگاکارا نے 41رنز بنائے، مرلی دھرن کی4وکٹیں

ہفتہ 30 جنوری 2016 22:17

ماسٹرز چیمپیئن لیگ: جادوگر سپنر مرلی دھرن نے جیمنائی عریبینز کو دوسری ..

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء )دبئی میں کھیلی جا رہی ماسٹرز چیمپیئن لیگ میں سری لنکا کے شہرہ آفاق جادوگر سپنر مرلی دھرن نے جیمنائی عریبینز کو مسلسل دوسری کامیابی دلا دی۔

(جاری ہے)

جیمنائی عریبینز نے ایک یکطرفہ میچ میں لیو لائنز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی۔لیو لائنز نے پہلے کھیل کر132رنز بنائے ، مرلی دھرن نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں جیمنائی عریبینز نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔براڈ ہوج نے 65اور سنگاکارا نے 41رنز بنائے اور دونوں ناٹ آوٹ رہے۔ مرلی دھرن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ۔