پنجاب کے نجی تعلیمی اداروں کی ایسوسی ایشنز کل یکم فروری کو تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر دو حصوں میں بٹ گئیں

وزیر تعلیم رانا مشہود نے حکومتی اعلان کے مطابق سکول نہ کھولنے کا اعلان کرنے والی پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے عہدیداروں کو آج طلب کرلیا

ہفتہ 30 جنوری 2016 22:54

پنجاب کے نجی تعلیمی اداروں کی ایسوسی ایشنز کل یکم فروری کو تعلیمی ادارے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) پنجاب کے نجی تعلیمی اداروں کی ایسوسی ایشنز کل یکم فروری کو تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر دو حصوں میں بٹ گئیں ،پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے حکومت کی طرف سے فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے تک سکولز بند رکھنے جبکہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے یکم فروری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ حکومت تمام نجی سکولوں کے باہر پولیس کا ایک ،ایک اہلکار تعینات کرنے کے علاوہ دو اسلحہ لائسنس بھی جاری کرے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے تک سکولز نہیں کھولیں گے ۔ دوسری طرف آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے حکومت کے اعلان کے مطابق یکم فروری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی طرح نجی سکولوں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے ۔ وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے حکومتی اعلان کے مطابق سکول نہ کھولنے کا اعلان کرنے والی پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے عہدیداروں کو آج اتوار کے روز مذاکرات کے لئے طلب کر لیا ۔