کراچی‘انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹرعاصم کے وکلاء کو دستاویزات کی فراہمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا‘ سماعت 4فروری تک ملتوی‘عدالت نے تفتیشی افسر کی کارروائی میں سستی پر اظہار برہمی

شام چھ بجے سے ڈاکٹرعاصم کیس کی سماعت مختلف چینلز پرشروع ہو جاتی ہے، وہیں ٹرائل ہوتا ہے اورفیصلہ بھی سنادیا جاتا ہے‘ڈاکٹر عاصم کے وکیل کے دلائل

ہفتہ 30 جنوری 2016 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ڈاکٹرعاصم کے وکلاء کو دستاویزات کی فراہمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 4فروری تک ملتوی کردی ۔ہفتہ کو ڈاکٹر عاصم کو کراچی انسداد دہشتگردی کی عدالت سخت سیکیورٹی میں لایا گیا، علاج کی سہولیات فراہم کر نے کے حوا لے سے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسرنے عدالت کوبتایاکہ انیس قائمخانی اورقادر پٹیل کی وارنٹ کی تکمیل کے حوا لے سے ایف آئی اے سے رابطہ کیاہے، عدالت نے تفتیشی افسر کی کارروائی میں سستی پر اظہار برہمی بھی کیا۔سماعت کے دوران ڈاکٹرعاصم کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ شام چھ بجے سے ڈاکٹرعاصم کیس کی سماعت مختلف چینلز پرشروع ہو جاتی ہے، وہیں ٹرائل ہوتا ہے اورفیصلہ بھی سنادیا جاتا ہے۔

سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم کے وکلاء کو دستاویزات کی فراہمی کی درخواست پراے ٹی سی نے فیصلہ محفوظ کرکے کیس کی سماعت چار فروری تک ملتوی کردیا۔سماعت کے بعدعدالتی کارروائی پراطمینان کے حوالے سے پوچھے گئے ۔ڈاکٹرعاصم کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پرعدالتی احاطے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی

متعلقہ عنوان :