آرمی چیف راحیل شریف کی پہلی مرتبہ کسی ٹی وی پروگرام کیلئے خصوصی گفتگو

muhammad ali محمد علی اتوار 31 جنوری 2016 00:05

آرمی چیف راحیل شریف کی پہلی مرتبہ کسی ٹی وی پروگرام کیلئے خصوصی گفتگو
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) آرمی چیف راحیل شریف کی پہلی مرتبہ کسی ٹی وی پروگرام کیلئے خصوصی گفتگو سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے پہلی مرتبہ کسی ٹی وی چینل کے پروگرام کیلئے کی گئی خصوصی گفتگو کی ویڈیو منطر عام پر آئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ گفتگو نجی چینل دنیا نیوز کے اینکر وجاہت خان اور آرمی چیف کے درمیان دورہ سعودی عرب کے دوران ہوئی۔ آرمی چیف کا وجاہت خان کے سوالات کے جواب میں کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کا دورہ انتہائی اہم ہے۔ وہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کروانے کیلئے کافی پرامید ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات خطے کے امن کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔ آرمی چیف کی گفتگو کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجیے: