پولیس اور رینجرز نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع جامعہ حفصہ کا محاصرہ کر لیا: معروف صحافی سبوخ سید کا دعوی

muhammad ali محمد علی اتوار 31 جنوری 2016 00:59

پولیس اور رینجرز نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع جامعہ حفصہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جنوری۔2016ء) معروف صحافی سبوز سید کا دعوی ہے کہ پولیس اور رینجرز نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع جامعہ حفصہ کا محاصرہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بول گروپ سے منسلک معروف صحافی سبوخ سید نے دعوی کیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی 7 میں واقع مشہور جامعہ حفصہ کو پولیس اور رینجز کی جانب سے حصار میں لے لیا گیا۔ جامعہ کے اندر نہ کسی شخص کو داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے نہ کسی کو باہر آنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ جامعہ میں اس وقت اڑھائی ہزار طالبات زیر تعلیم ہے۔ واضح رہے کہ لال مسجد سے متصل جامعہ حفضہ کو 2007 میں آپریشن سائیلنس کے بعد منہدم کر دیا گیا تھا جس کے بعد اسے سیکٹر جی 7 منتقل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :