پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ایک روزہ میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بھی بارش کی نذر ہونے کا خدشہ

muhammad ali محمد علی اتوار 31 جنوری 2016 01:13

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ایک روزہ میچز کی سیریز کا تیسرا اور ..
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ایک روزہ میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بھی بارش کی نذر ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ایک روزہ میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اب سے کچھ گھنٹوں بعد آکلینڈ میں کھیلا جانا ہے۔ تاہم اب اس حوالے سے ایک بری خبر آئی ہے۔ میچ کے دوران آکلینڈ میں موسلادھار بارش کی پیشن گوئی ہے جس کے باعث میچ کے متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔ میچ نہ ہونے کی صورت میں نیوزی لینڈ سیریز میں فتحیاب قرار پائے گا۔

متعلقہ عنوان :