نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا ون ڈے کھیلنے والی قومی ٹیم نے ایک انوکھا اعزاز اپنے نام کر لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 31 جنوری 2016 09:10

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا ون ڈے کھیلنے والی قومی ٹیم نے ایک انوکھا اعزاز ..

آکلینڈ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار31جنوری- 2016ء) نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا ون ڈے کھیلنے والی قومی ٹیم نے ایک انوکھا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نیو زی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں 4لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرز محمد عامر ، محمد عرفان ، وہاب ریاض اور راحت علی کے ساتھ میدان میں اتری جو انٹر نیشنل کرکٹ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے پاکستان ہی نے ورلڈ کپ 2015ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف 3لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر(محمد عرفان ، وہاب ریاض اور راحت علی) کھلائے تھے ۔