تیسرا ایک روزہ میچ ، امپائر بلی باؤڈن کی غلطی پاکستان کو لے ڈوبی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 31 جنوری 2016 11:28

تیسرا ایک روزہ میچ ، امپائر بلی باؤڈن کی غلطی پاکستان کو لے ڈوبی

آکلینڈ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار31جنوری- 2016ء) تیسرے ایک روزہ میچ میں امپائر بلی باؤڈن کی غلطی پاکستان کو لے ڈوبی ۔ آکلینڈ میں جاری میچ کے 39ویں اوور کی چوتھی گیند پر کورے اینڈرسن کے خلاف راحت علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کی زبر دست اپیل ہوئی تاہم امپائر بلی باؤڈن نے اپیل مسترد کر دی ، بعد میں ری پلیز کے اندر سنیکو میٹر پر ایج واضح نظر آرہی تھی تاہم پاکستان پہلے ہی اپنا ریویو ضائع کر چکا تھا ۔

(جاری ہے)

اینڈرسن نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسی اوور میں 2چھکے رسید کرکے میچ کا رخ نیوزی لینڈ کی جانب موڑ دیا ۔