سلمان خان سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنیوالے اداکار بن گئے

سلمان خان نے 20 کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں جمع کرائے‘ اکشے کمار 16 کروڑ کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے رنبیر کپور نے 15 کروڑ اور شاہ رخ خان نے ٹیکس کی مد میں 14 کروڑ روپے جمع کرائے

اتوار 31 جنوری 2016 11:35

سلمان خان سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنیوالے اداکار بن گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء) سلمان خان کا شمار بھارتی انڈسٹری کے ٹاپ ہیروز میں کیا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار فلم انڈسٹری کے ٹاپ ہیروز کی لسٹ میں سر فہرست ہونے کیساتھ ساتھ ٹیکس ادا کرنیوالے اداکاروں میں بھی سب سے آگے ہیں۔ سلمان خان نے ٹیکس کی ادائیگی میں اکشے کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

2015 کے مالی سال میں سلمان خان نے 20 کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں جمع کرائے جبکہ اکشے کمار 16 کروڑ روپے کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

انڈسٹری کے دیگر ٹیکس ادا کرنیوالے اداکاروں میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کے نام شامل ہیں۔ ممبئی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پیش کئے جانے والے اعداد وشمار کی فہرست کیمطابق گزشتہ سال رنبیر کپور نے 15 کروڑ اور شاہ رخ خان نے ٹیکس کی مد میں 14 کروڑ روپے جمع کرائے۔

متعلقہ عنوان :