ارباز خان اور ملائیکا کا17سال بعد الگ ہونے کا فیصلہ
ملائیکا، ارباز خان کے بندرا میں واقع فلیٹ کو چھوڑ کر اپنے بیٹے ارحان کے ساتھ ایک دوسرے فلیٹ میں منتقل
اتوار 31 جنوری 2016 11:40
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء)بالی ووڈ ہدایت کار اور اداکار فرحان اختر کی طلاق کے بعد اب میڈیا میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی اہلیہ ملائیکا اروڑا سے علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق قیاس آرائیاں ہیں کہ ارباز خان اور ملائیکا اروڑا خان اپنی 17 سالہ شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ملائیکا، ارباز خان کے بندرا میں واقع فلیٹ کو چھوڑ کر اپنے بیٹے ارحان کے ساتھ ایک دوسرے فلیٹ میں منتقل ہوچکی ہیں، واضح رہے کہ اسی عمارت میں اْن کی بہن امریتا اروڑا کا سسرال بھی رہائش پذیر ہے-ملائیکا اروڑا کی کئی عرصے سے برطانیہ کے ایک بزنس مین کے ساتھ دوستی کی افواہیں بھی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں، تاہم ملائیکا کے مینیجر نے ان خبروں کو جھوٹی افواہیں قرار دیا تھا-واضح رہے کہ یہ جوڑا ایک ٹیلی ویڑن شو پاور کپل کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہا تھا، تاہم کئی روز سے ملائیکا اس شو میں ارباز کے ساتھ نظر نہیں آرہیں-شو کے ذرائع کے مطابق دسمبر سے شروع ہونے والی اس شوٹنگ کے دوران ملائیکا اور ارباز وقفے کے دوران نہ تو ایک دوسرے سے بات کرتے دکھائی دیئے اور نہ ہی ایک ساتھ وقت گزارتے تھے۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.