اچھا ہوا مجھے پدم بھوشن ایوارڈ نہیں ملا‘ قادر خان

مودی سرکار نے ان اداکاروں کو ایوارڈ دیئے جنہوں نے عامر خان اور شاہ رخ خان کیخلاف بیانات دیئے تھے

اتوار 31 جنوری 2016 11:43

اچھا ہوا مجھے پدم بھوشن ایوارڈ نہیں ملا‘ قادر خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء ) مودی سرکار اعلیٰ شہری اعزاز پدم بھوشن دینے میں بھی انتہا پسندی سے باز نہ آئی ۔ عامر خان اور شاہ رخ خان کے خلاف بیان دینے والوں کو اعزاز سے نواز دیا ، اداکار قادر خان کا کہنا ہے اچھا ہوا انہیں یہ اعزاز نہیں ملا ۔ جو کرے نفرت کا وار ، مودی سرکار کو ہے اسی فنکار سے پیار ۔

(جاری ہے)

پدما بھوشن دینے میں بھی بی جے پی نے انتہا پسندانہ رویہ اپنایا ، جو عامر اور شاہ رخ کے خلاف بولا ان سب کوایوارڈ تھمایا ۔

لیجنڈ اداکار قادر خان کا کہنا ہے اس بار جن لوگوں کو پدم بھوشن اعزاز دیا گیا اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ اچھا ہوا انہیں یہ اعزاز نہیں ملا ۔ انوپم کھیر ، مدھر بھنڈارکر اور مالنی اوستھی پدما بھوشن لینے والے ان سب فنکاروں نے عامر اور شاہ رخ کی عدم رواداری کی بات پرحکومت کی حمایت میں ریلی نکالی تھی اور مودی سرکار کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :