پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں ایشیاء کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہونگی

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹیموں کے درمیان مقابلہ 27 فروری کو شیڈول ہے رپورٹ دونوں ٹیمیں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں 19 مارچ کو مدمقابل ہوں گی

اتوار 31 جنوری 2016 11:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء) پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ایشیاء کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہونگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں ایشیا کپ شیڈول ہے جو پہلی بار ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جائیگا مارچ میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ ہو گا اسلئے دونوں روایتی حریف دو بار ٹی ٹونٹی میچز میں آمنے سامنے ہوں گی۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹیموں کے درمیان مقابلہ 27 فروری کو شیڈول ہے اس کے بعد دونوں ٹیمیں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں 19 مارچ کو مدمقابل ہوں گی۔ اگر دونوں ٹیمیں ایشیا کپ اور پھر ورلڈ کپ فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیتی ہیں تو ان کے درمیان آئندہ دو ماہ کے دوران دو کی بجائے چار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :