اچھا سکور کرنے کے باوجود میچ نہ جیتنے پر ہمیشہ مایوسی ہوتی ہے:اظہر علی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 31 جنوری 2016 12:00

اچھا سکور کرنے کے باوجود میچ نہ جیتنے پر ہمیشہ مایوسی ہوتی ہے:اظہر علی

آکلینڈ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار31جنوری- 2016ء) قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ اچھا سکور کرنے کے باوجود میچ نہ جیتنے پر مایوسی ہمیشہ ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

تیسرے ون ڈے کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں مستقل مزاجی نظر نہیں آرہی، آ ج ابتدائی بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکور بورڈ پر بڑا مجموعہ لگایا تاہم اگر ٹیل اینڈر ز بھی ساتھ دیتے کو مزید 40رنز بن سکتے تھے ، سکور بورڈ پر اچھا مجموعہ لگانے کے باوجود میچ نہ جیتنے پر مایوسی ہوتی ہے، ماننا پڑے گا کہ نیوزی لینڈ کے بلے باز ہم سے اچھا کھیلے ،گپٹل اور ولیمسن کی پارٹنر انتہائی شاندار رہی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے میچ اچھا کھیلا لیکن اسے اپنی مرضی کے مطابق ختم نہیں کرسکے ۔