نوجوانوں کی بجائے بچوں کیلئے اداکاری کرنا ذیادہ پسند ہے ‘ شاہ رخ خا ن

اتوار 31 جنوری 2016 12:53

نوجوانوں کی بجائے بچوں کیلئے اداکاری کرنا ذیادہ پسند ہے ‘ شاہ رخ خا ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کا کہناہے کہ انھیں نوجوانوں کے مقابلے میں بچوں کے لئے اداکاری کرنا بے حد پسند ہے۔اداکار نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں بچے بے حد پسند ہیں اس لیئے انھیں بچوں کی خوشی کیلئے کام کرنا ہمیشہ سے بہت پسند رہا ہے۔

(جاری ہے)

50سالہ اداکار نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ انکے بچوں کے دوست انھیں انکل کہنے کی بجائے شاہ رخ کہتے ہیں جبکہ چند ایک تو شاہ رخ بھی نہیں کہتے ان سے بالکل اپنے ہم عمر دوستوں کی طرح رویہ رکھتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے بھی سب سیاچھے دوست ہیں۔ عدم برادشت کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سپر سٹار کا کہنا تھا کہ اب انھیں اچھی طرح اندازہ ہو چکا ہے ہر کام اور بات کیلئے موقع محل کے مطابق عمل کی ضروت ہوتی ہے اور انکے خیال میں ایسے سوالات کیلئے یہ موقع درست نہیں ہے۔واضح رہے اداکار کی نئی آنے والی فلموں میں ”رئیس“ اور ”فین“ کے نام شامل ہیں