ایان علی کی مشکلات کم نہ ہو سکیں

کسٹم حکام کا پاسپورٹ کی واپسی کے حوالے سے ما ڈل کی درخواست سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اتوار 31 جنوری 2016 13:25

ایان علی کی مشکلات کم نہ ہو سکیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) معروف خو برو ڈالر گرل ایان علی کی مشکلات کم نہ ہو سکیں کسٹم حکام نے پاسپورٹ کی واپسی کے حوالے سے ایان علی کی درخواست منظور ہونے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں رواں ہفتے چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے درخواست تیار کر لی گئی ہے جو رواں ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کر دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ماڈل ایان علی کو ان کے وکلاء نے آگاہ کیا ہے کہ ان کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کسٹم حکام نے چیلنج کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور رواں ہفتے اس فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا جس پر ایان علی نے اپنے وکلاء کو جوابی دفاع کے لئے تمام تر تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مقدمے کا بھرپور طریقے سے دفاع کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :