پنجاب میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو سیکورٹی کی وجہ سے دی گئی چھٹیاں کل ختم ہو جائیں گی
سکولوں کی سیکیورٹی کے لئے موثر اقدامات تاحال مکمل نہیں کئے جا سکے ، بعض سکول و کالجز کو دھمکی آمیز خطوط بھی موصول
اتوار 31 جنوری 2016 13:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو سیکورٹی کی وجہ سے دی گئی چھٹیاں ( پیر) کو ختم ہو جائیں گی تاہم سکولوں کی سیکیورٹی کے لئے موثر اقدامات تاحال مکمل نہیں کئے جا سکے ہیں پنجاب کے بعض شہروں میں قائم سرکاری لڑکیوں کے سکول و کالجز کو دھمکی آمیز خطوط بھی موصول ہوئے ہیں یہ سکول بھکر اور لیہ میں واقع ہیں حکومت پنجاب نے سیکیورٹی اقدامات مکمل کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے 10 ارب روپے مانگ لئے ہیں ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں سکولوں کی سیکیورٹی بارے تاحال اقدامات مکمل نہیں کئے ہیں اور سکولوں کو مزید 10 روز کے لئے بند کیا جا سکتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے سنکڑوں سرکاری تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی ، دیواروں کو اونچے کرنے ، دیواروں پر خاردار تاریں اور سیکیورٹی کیمرے نصب کرنے کے لئے اربوں روپے کی فوری ضرورت ہے اور حکومت نے یہ رقم وفاقی حکومت سے مانگ لی ہے تاہم وفاقی حکومت نے اس کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.