ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل کے تحت مقدمات میں اضافہ

موثر کارروائی کی وجہ سے ملزمان گرفتار کئے جا رہے ہیں،ذرائع

اتوار 31 جنوری 2016 13:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بلیک میلنگ اور دیگر معاملات کی روک تھام کے لئے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل کے تحت مقدمات میں اضافہ ہو رہا ہے آئے روز درجنوں مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ایف آئی اے کے سائبر کرام سیل کے کام میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے موثر کارروائی کی وجہ سے ملزمان گرفتار کئے جا رہے ہیں اب تک بڑی تعداد میں ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے رواں ہفتے مزید ملزمان کے خلاف کارروائی کا امتحان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک ، ٹوئٹر وغیرہ پر آئے روز اکاؤنٹس ہیک کرنے اور بلیک میلنگ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے جس کے حوالے سے ایف آئی اے مسلسل کارروائی کر رہی ہے جس سے واقعات میں قدرے کمی آنے کا بھی امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :