ایف بی آر کی 100 نظرثانی کی اپیلوں پر محفوظ کردہ فیصلہ رواں ہفتے جاری کئے جانے کا امکان

اتوار 31 جنوری 2016 13:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ کی جانب سے رقوم کی منتقلی اور مکمل آمدن پر الگ الگ ٹیکس بارے ایف بی آر کی 100 نظرثانی کی اپیلوں پر محفوظ کردہ فیصلہ رواں ہفتے جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

قائم مقام چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواستوں کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نظرثانی کی 136 اپیلیں دائر کی تھیں جن میں صرف لیز بیک بارے 36 اپیلیں واپس لے لی گئی تھیں جسے سپریم کورٹ نے نمٹا دیا تھا باقی 100 اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :