بچوں کے ناموں میں اردو کے حروف تہجی میں سب سے زیادہ الف ، میم ، ن ، و ، ص ، ع کا استعمال

اتوار 31 جنوری 2016 13:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) ایک بین الاقوامی سماجی تنظیم نے بچوں کے ناموں کے حوالے سے ایک دلچسپ رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ناموں میں اردو کے حروف تہجی میں سب سے زیادہ الف ، میم ، ن ، و ، ص ، ع کا استعمال سب سے زیادہ کیا جاتا ہے جبکہ دیگر حروف تہجی کا استعمال بھی کیا جاتا ہے مگر ان کا استعمال درج بالا حروف سے کم کیا جاتا ہے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بچوں اور بچیوں کے ناموں میں صرف الف کا استعمال سب سے زیادہ 45 فیصد ، میم کا استعمال 40 فصد جبکہ دیگر حروف کا استعمال 15 فیصد کیا جاتا ہے ایسے نام جن کے آخر میں اللہ تعالیٰ کے نام آتے ہیں یا محمد کے نام سے شروع ہونے والے ناموں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔