مونگ پھلی اور خشک میوے کھانے والے افراد میں دل کی بیماریوں سے ہونے والی اموت کا خطرہ کم ہوتا ہے، طبی تحقیق

اتوار 31 جنوری 2016 13:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جنوری۔2016ء) حال ہی میں کی گئی طبی تحقیق کے نتائج کے مطابق مونگ پھلی اور خشک میوے کھانے والے افراد میں دل کی بیماریوں سے ہونے والی اموت کا خطرہ انتہائی کم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکا کی یونیورسٹی سکول آف میڈیسان میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق مونگ پھلی کھانے سے قلبی فواہد حاصل ہوتے ہیں اور اس سے دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں نمایاں حد تک مدد ملتی ہے۔ دیگر افراد کے مقابلے میں مونگ پھلی اور گری دار میوے کھانے والے افراد کو دل کی بیماری کے باعث موت کے 17فیصد کم خطرات ہوتے ہیں جبکہ دن بھر میں 17تا 18گرام مونگ پھلی کھانی چاہئے اور تلی ہوئی مونگ پھلی سے پرہیز کرنا چاہئے۔