ایک وقت میں بہت سارے کام یا مصروفیت سے بڑھاپے کے اثرات جلد شروع ہوجاتے ہیں، طبی ماہرین

اتوار 31 جنوری 2016 13:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جنوری۔2016ء) ایک وقت میں بہت سارے کام یا مصروفیت سے انسان جلد بوڑھا ہو جاتا ہے ۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ وقت متعدد کام بیک وقت کرنے کی کوشش میں تناؤ کی قیمت انسانی جسم کو ادا کرنی پڑتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعدد سائنسی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بہت زیادہ تناؤ سے جسمانی خلیات کو نقصان پہنچتا ہے اور عمر کی رفتار بڑھانے کا سبب بنتا ہے ۔ ماہرین نے کہا کہ ایک وقت میں ایک ہی کام کرنے پر توجہ دینی چاہئے اور اسے مکمل کرنے کے بعد کسی اور جانب توجہ مبذول کرنی چاہئے جس سے انسان کی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔