پنجاب میں گھریلو صنعتوں کے فروغ کیلئے 2ارب 25کروڑ روپے کے قرضوں کی فراہمی

اتوار 31 جنوری 2016 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جنوری۔2016ء) پنجاب میں گھریلو صنعتوں کے فروغ کیلئے 2ارب 25کروڑ روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت صوبہ کے چار مختلف اضلاع میں اپنا کاروبار شروع کرنے اور گھریلو صنعت کے فروغ کیلئے دو ارب پچیس کروڑ روپے کے قرضے فراہم کئے جا چکے ہیں جس سے صوبے میں خود روزگاری کی شرح بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اقتصادی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔اس سے بے روز گاری کی شرح کو بھی کم کرنے میں معاونت حاصل ہو گی جو ملکی معیشت کی ترقی کیلئے مثبت اثرات مرتب کرے گی۔

متعلقہ عنوان :