پاکستان میں کیلے کا زیر کاشت رقبہ 34ہزار 830ہیکڑ، ایک لاکھ 54ہزار 825ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے

اتوار 31 جنوری 2016 14:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جنوری۔2016ء) پاکستان میں کیلے کا زیر کاشت رقبہ 34ہزار 830ہیکڑ ہے جس سے ایک لاکھ 54ہزار 825ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ کیلا صوبہ سندھ میں پیدا کیا جاتا ہے جہاں پر کیلے کا زیر کاشت رقبہ 32ہزار 236ہیکڑ ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں ایک ہزار 389ہیکڑ رقبہ پر کیلا کاشت کیا جاتا ہے جس سے 9ہزار 373ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے ۔ صوبہ سندھ سے سالانہ ایک لاکھ 27ہزار 426ٹن پیداوار حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال ملک میں کیلے کی بھرپور پیداوار متوقع ہے جس سے عوام کو معیاری اور سستا کیلا دستیاب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :