مدھیہ پردیش کی حکومت نے ” باجی راؤ مستانی“ کے ہدایتکار اور کاسٹ کو نوٹس جا ری کر دیا

اتوار 31 جنوری 2016 14:17

مدھیہ پردیش کی حکومت نے ” باجی راؤ مستانی“ کے ہدایتکار اور کاسٹ کو ..

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جنوری۔2016ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی حکومت نے فلم” باجی راؤ مستانی“ کے ہدایتکار اور کاسٹ کو نوٹس جا ری کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہی خاندان کے ورثا میں سے ایک تمکین علی بہادر نے شکایت درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلم میں حقائق کو مسخ کر کے ان کے خاندانی و سماجی ساکھ کو متاثر کیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کی حکومت نے فلم کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی،اداکار رنویر سنگھ،دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کو 4ہفتوں کے اندر جابل پور بینچ کے سامنے پیش ہو کر اس بارے میں وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔واضح رہے کہ فلم” باجی راؤ مستانی“ باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی ہے۔