سانحہ کارساز،سپریم کورٹ کا9سال بعد 5رکنی لارجر بنچ تشکیل

چیف جسٹس سربراہی کریں گے

اتوار 31 جنوری 2016 14:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے9سال بعد سانحہ کارساز کو سماعت کیلئے5رکنی لارجر تشکیل دیدیا ہے اس واقعہ میں 180افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیرجمالی نے کیا اور وہ خود اس بنچ کی سربراہی کریں گے اور متعدد زیرالتواء اہم کیسز کا فیصلہ کریں گے۔بنچ میں شامل دیگرججز میں جسٹس میاں ثاقب نثار،جسٹس اعجاز افضل خان،جسٹس مشیرعالم اور جسٹس منظور احمد ملک شامل ہیں۔سپریم کورٹ 8فروری کو سانحہ کارساز کی سماعت شروع کرے گی۔سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے اس واقعہ کا سوموٹو ایکشن لیا تھا،اس واقعہ میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی سیاسی ریلی کو ہدف بنایا گیا تھا

متعلقہ عنوان :