قومی اسمبلی کی دفاعی اور خارجہ امورکمیٹیو ں کے اہم اجلاس کل ہوں گے

اتوار 31 جنوری 2016 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی کی دفاعی اور خارجہ امورکمیٹیو ں کے اہم اجلاس ( پیر) کو ہوں گے کمیٹی آرمی چیف کے دورہ افغانستان کی تفصیلات اور آرمی ایکٹ ترمیم کا جائزہ لے گی جبکہ پاک بھارت خارجہ سیکرٹریز مذاکرات سے متعلق رپورٹ بھی کمیٹی کے روبرو پیش کئے جانے کا امکان ہے پی ایس ڈی پی کی منظوری بھی دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

دفاعی کمیٹی کا اجلاس شیخ روحیل اصغر کی سربراہی میں ہو گا ۔ آرمی ایکٹ ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا کمیٹی جے یو آئی(ف) کی جانب سے ترمیم 2015 کا بھی جائزہ لے گی آرمی ایکٹ سے دہشت گرد کو مذہب سے منسلک کرنے کے الفاظ حذف کئے جا سکتے ہیں سیکرٹری دفاع سمیت دیگر حکام بھی پیش ہوں گے خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں پاک بھارت مذاکرات بارے رپورٹ طلب کی گئی ہے وہ پیش کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :