خوشی ہے کہ بالی ووڈ میں حقیقی ٹیلنٹ کی قدر کی جاتی ہے،اداکارہ بھومی پدنیکر

اتوار 31 جنوری 2016 14:50

خوشی ہے کہ بالی ووڈ میں حقیقی ٹیلنٹ کی قدر کی جاتی ہے،اداکارہ بھومی ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) فلم دم لگا کر ہےئشا میں پورے 100کلو گرام کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ بھومی پدنیکر کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ بالی ووڈ میں حقیقی ٹیلنٹ کی قدر کی جاتی ہے۔بھومی کا کہنا ہے کہ یو ں تو فلموں میں ہیروئن کے کردار اور ظاہری دکھاوے کو بہت اہمیت دی جاتی رہی ہے کہ وہ نازک خوبصورت اور پتلی دبلی ہو لیکن اب حالات بدل رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔

(جاری ہے)

بھومی کا کہنا تھا کہ اب انڈسٹری میں ایکٹنگ اور ٹیلنٹ کو بھی سراہا جا رہا ہے اور ایسی ہیروئینں بھی پردے پر نظر آ رہی ہیں جو روایتی ہیروئینوں سے الگ نظر آ تی ہیں اور یہ بہت اچھی اور مثبت تبدیلی ہے۔واضح رہے اداکارہ بھومی نے فلم ”دم لگا کر ہےئشا“ میں ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھایا تھا جس کا وزن کافی زیادہ تھا دیکھایا گیا اور فلم بہت کامیاب رہی تھی لیکن بھومی شاید یہ بھی جانتی ہیں کہ یہ سب باتوں کی حد تک کافی حد تک ٹھیک ہے لیکن حقیقت میں کردار صرف فلم کی ضرورت کے تحت ہی لیے جاتے ہیں

متعلقہ عنوان :