آئی پی ایل سیزن دوہزار سولہ کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست کو مختصر کردیا گیا

اتوار 31 جنوری 2016 15:09

آئی پی ایل سیزن دوہزار سولہ کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست کو مختصر کردیا ..

بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء) بھارت کے 230 کھلاڑیوں سمیت 351پلیئرز کی چھ فروری کو بنگلور میں نیلامی ہوگی۔ فاسٹ بالر ایشانت شرما ، شین واٹسن ، کیون پیٹرسن ، یوراج سنگھ، ڈیل اسٹین ، آرون فنچ، مارٹن گپٹل اور ڈوین اسمتھ کو بیش قیمت پلیئرز میں شامل کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

نیلامی کیلئے ایشانت شرما ، شین واٹسن ، کیون پیٹر سن اور یوراج سنگھ سمیت بارہ کھلاڑیوں کی ابتدائی قیمت دو کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔ انگلش کھلاڑی بھی نیلامی کے عمل میں شریک ہوں گے۔ جوز بٹلر کی ا بتدائی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اویس شاہ اورروی بوپارا ایک ، ایک کروڑ روپے ،کرس جورڈن ایک کروڑ روپے اورسام بلنگز کی تیس لاکھ روپے ممکنہ قیمت رکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :