وزیراعظم کی قیمت بتانے کے بعد آلو کو پرلگ گئے ، ‘ اتوار بازار میں فی پانچ کلو 86 روپے کا ہوگیا

وزیراعظم کو خود اتوار بازار کا دورہ کرنا چاہئے، ان کے باورچی انہیں غلط معلومات فراہم کررہے ہیں،شہریوں کی گفتگو

اتوار 31 جنوری 2016 15:12

وزیراعظم کی قیمت بتانے کے بعد آلو کو پرلگ گئے ، ‘ اتوار بازار میں فی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء) وزیراعظم کی قیمت بتانے کے بعد آلو جیسی مشہور سبزی کو پرلگ گئے ، ‘ اتوار بازار میں آلو 5 فی پانچ کلو قیمت 86 روپے کے ہوگئے ، آلو کی فی کلو قیمت 17.20 روپے ہے، وزیراعظم کے باورچی نے بھی انہیں غلط معلومات دی ہیں‘ پیاز کی فی پانچ کلو قیمت 194 روپے ‘ ٹماٹر کی فی کلو قیمت 38 روپے جبکہ سیب کی فی کلو قیمت 120روپے اور کیلا 100 روپے اور 60 روپے درجن اتوار بازاروں میں فروخت ہوتا رہا۔

(جاری ہے)

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں رضوان علی‘ عبدالواحد‘ سمیعہ بی بی اور رخسانہ خاتون نے کہا کہ وزیراعظم کو خود اتوار بازار کا دورہ کرنا چاہئے ان کے باورچی انہیں غلط معلومات فراہم کررہے ہیں وزیراعظم کو اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا علم نہ ہونا اچھنبے کی بات ہے انہوں نے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ لادا جارہا ہے روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کے نرخوں میں اضافہ ہورہا ہے وزیراعظم نے کہا کہ پانچ روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں مگر یہاں 17.20 روپے فی کلو آلو فروخت ہورہے ہیں وزیراعظم کے اعلان کے بعد ہم نے سمجھا تھا کہ شاید آلو پانچ روپے کلو ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :