اسحاق ڈارآئی ایم ایف کے10ویں جائزہ مذاکرات میں شرکت کیلئے (کل)دبئی روانہ ہونگے

مذاکرات کی کامیابی کے بعد پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر کی گیارہویں قسط جاری کرنے کیلئے سفارشات تیار کی جائیں گی

اتوار 31 جنوری 2016 15:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان دسویں جائزہ مذاکرات میں شرکت کیلئے (کل)پیرکودبئی روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

پالیسی سطح کے مذاکرات اگلے ہفتے شروع ہوں گے جن میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے آئی ایم ایف کی ٹیم کی سربراہی ہیرالڈ فنگر کریں گے۔ذرائع کے مطابق معاون پالیسیوں ، تیل کی قیمتوں میں کمی اور ترسیلات زر میں بہتری کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور بجٹ خسارے میں کمی کی وجہ سے پاکستان کی قرضے کی واپسی کی صلاحیت میں استحکام آیاہے مذاکرات کی کامیابی کے بعد پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر کی گیارہویں قسط جاری کرنے کیلئے سفارشات بھی تیار کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :