سلو اوور ریٹ : پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 جنوری 2016 16:13

سلو اوور ریٹ : پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری۔2016ء) تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کردیاگیا۔ آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں اوورز مکمل کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث کپتان اظہر علی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

باقی ٹیم پر بھی میچ فیس کا10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :